سورة القمر - آیت 30

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسا تھا میرا ڈرانا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا سب کو تباہ وبرباد کردیا کوئی کسی کا خبر گیراں اور حال پرساں نہ رہا۔