سورة القمر - آیت 28

وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کو بتادیں کہ بے شک ان کے اور اونٹنی کے درمیان پانی تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان کو بتا دے کہ اس اونٹنی کے آنے پر ان کا پانی جو اب ان کے لئے مخصوص ہے وہ ان میں تقسیم ہوجائے گا۔ ایک روز یہ لوگ اپنے مویشیوں کو پلائیں گے اور ایک روز وہ اونٹنی اکیلی پئے گی ہر حصہ پانی کا تقسیم شدہ ہوگا۔ جس پر دونوں کی حاضری ہوگی۔ اپنے اپنے وقت میں پئیں گے۔ اور دوسرے کے وقت میں جگہ خالی کردیں گے۔