سورة القمر - آیت 8

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لوگ آواز دینے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے اور منکرین کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا سخت ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

قدرتی آواز کو تاثیر یہ ہوگی کہ بلانیوالے (اسرافیل) کی آواز کی طرف بھاگے چلے جاوینگے۔ اس روز کافر کہیں گے یہ دن بہت ناگوار اور تکلیف دہ ہے۔