سورة البقرة - آیت 35
وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ہم نے فرمایا کہ اے آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور جہاں سے چاہو وافر کھاؤ اور اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ تم ظالموں میں شمار ہوگے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور ہم نے کہا کہ اے آدم ! تو اور تیری بیوی حوّاء اس باغ جنت میں رہو۔ اور اس میں سے جہاں چاہو کھلا کھاتے پھرو مگر اس انجیر کے درخت سے ایسا پرہیز کرنا کہ اس کے قریب بھی نا جائیو۔ نہیں تو ظالم ٹھہرو گے۔