سورة الصافات - آیت 53

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہ جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہوجائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا وسزادی جائے گی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم اپنے اعمال کا نیک وبد بدلہ پائیں گے