سورة الصافات - آیت 27
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے اور آپس میں بحث و تکرار شروع کریں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(27۔28) اور بعض ان میں کے یعنی تابعدار بعض یعنی گرئووں اور پیروں کی طرف متوجہ ہو کر سوال کرتے ہوئے کہیں گے کہ حضرت آپ لوگ تو ہم پر بڑے زور سے آیا کرتے تھے اور بڑے بڑے وعدے دیتے تھے کہ ہمارا مذہب ایسا ہے۔ ہمارا دھرم ایسا۔ ہم تم کو یوں مدد دیں گے۔ ہم تمہاری نجات کرا دیں گے مگر آج تو کچھ بھی ظاہر نہ ہوا۔ جیسے ہم ڈوبے ویسے تم بھی غرق ہوئے