سورة الصافات - آیت 20
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اس وقت یہ کہیں گے ہائے ہماری کم بختی یہ تو قیامت کا دن ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری کمبختی یہ تو انصاف کا دن ہے اوہو ہمارا اعمالنامہ تو ایسے کاموں سے بالکل خالی ہے جن کی وجہ سے نجات مل سکے