سورة الفرقان - آیت 64

وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” وہ لوگ اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو رات کو بوقت تہجد یا کم سے کم بوقت عشاء اپنے پروردگار کے سامنے سجدے اور قیام میں گزارتے ہیں شب کو مناسب وقت تک آرام کر کے باقی وقت عبادت میں لگاتے ہیں