سورة الفرقان - آیت 52

فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے نبی کافروں کی بات ہرگز نہ مانیں اور اس قرآن کے ذریعے کفار کے ساتھ زبردست جہاد کریں۔“ (٥٢)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس تو مستقل مزاج رہ اور ان کافروں سرکشوں کی کسی ناجائز کام میں تابع داری مت کیجئیو بلکہ خوب مضبوطی سے ڈٹارہیو اور اس قرآن کے حکموں کے مطابق ان سے بڑے زور کا جہاد کیا کریو تقریر کے وقت تقریر سے تحریر کے وقت تحریر سے تلوار کے وقت تلوار سے غرض جیسا موقع ویسا برتائو کرو نہ پیچھے ہٹو نہ ہٹنے کا خیال دل میں لائو تم جانتے نہیں کہ کس مالک الملک اللہ نے تم کو یہ حکم دیا ہے