سورة الفرقان - آیت 50

وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ وہ سبق سیکھیں مگر اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی راستہ اختیار نہیں کرتے۔“

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ہم نے تو یہ مضمون ان لوگوں میں مختلف پیرائوں میں بیان کیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پاویں مگر پھر بھی بہت سے لوگوں نے بجز ناشکری اور کفران کے کچھ اختیار نہ کیا