سورة الفرقان - آیت 48

وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اور وہی ہے جو بارش سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بناکربھیجتا ہے پھر آسمان سے پاکیزہ پانی نازل کرتا ہے۔ (٤٨)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور سنو ! وہی ذات بابرکات ہے جو اپنی رحمت یعنی بارش سے پہلے پہلے خوشخبری دینے والی ہوائیں بھیجتا ہے جن سے تم سمجھ جاتے ہو کہ باران رحمت ہوگا اور ہم (اللہ) اوپر کی طرف سے پاک پانی اتارتے ہیں