سورة الفرقان - آیت 47
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” اور وہی اللہ ہے جس نے رات کوتمہارے لیے لباس اور نیند کو سکون کا باعث بنایا اور دن کو اٹھنے کا وقت بنایا ہے۔“
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سنو ! اللہ وہ ذات بابرکات ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پردہ پوش لباس اور نیند کو تمہارے لئے آرام اور دن کو چلنے پھرنے اور کام کاج کے لئے بنایا تاکہ تم اس کی روشنی میں چلو پھرو