سورة الفرقان - آیت 37

وَقَوْمَ نُوحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً ۖ وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” یہی حال قوم نوح کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی ہم نے ان کو غرق کردیا اور انہیں دنیا والوں کے لیے نشان عبرت بنادیا ہم نے ظالموں کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔“ (٣٧)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور سنو ! نوح کی قوم نے بھی جب ہمارے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو پانی میں غرق کردیا اور ہم نے ان کے ساتھ ایسی کی کہ ان کو تمام لوگوں کیلئے نشانی بنایا اور ظالموں کیلئے ہم نے بڑا درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے