سورة الفرقان - آیت 24
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو لوگ جنت کے مستحق ہیں اس دن بہترین جگہ میں ٹھہریں گے اور دوپہر گزارنے کو بہترین مقام پائیں گے۔“
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
بس اصحاب الجنت اس روز اچھے ٹھکانے والے اور عمدہ بستروں اور خوابگاہوں میں ہونگے