سورة الفلق - آیت 2

مِن شَرِّ مَا خَلَقَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ﴾ ” ہر چیز کے شر سے جو اس نے بنائی۔ “ یہ اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق، انسان، جنات اور حیوانات سب کو شامل ہے۔ پس ان تمام مخلوقات کے اندر موجود شر سے ،ان کو پیدا کرنے والے کی پناہ مانگی جاتی ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے عام چیزوں کا ذکر کرنے کے بعد خاص چیزوں کا ذکر کیا۔