سورة الاخلاص - آیت 1

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کہو کہ وہ اللہ ایک ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قُلْ﴾ یعنی اس حقیقت پر اعتقاد رکھتے ہوئے اور اس کے معنی کو جانتے ہوئے حتمی طور پر کہہ دیجئے : ﴿ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ وہ اللہ ایک ہی ہے ، یعنی وحدانیت اس کی ذات میں منحصر ہے۔ وہ ہر قسم کے کمال میں احد اور منفرد ہے جو اسمائے حسنیٰ صفات کاملہ وعالیہ افعال مقدسہ کا مالک ہے جس کی کوئی نظیر ہے نہ مثیل۔