سورة الہب - آیت 2

مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو کچھ اس نے کمایا وہ اس کے کسی کام نہ آیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مَآ اَغْنٰی عَنْہُ مَالُہٗ﴾ وہ مال اس کے کسی کام نہ آیا جو اس کے پاس تھا اور اس مال نے اسے سرکش بنادیا تھا اور جو مال اس نے کمایا تھا جب اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا تو وہ اس عذاب کو کچھ بھی دور نہ کرسکا۔