سورة الكافرون - آیت 6

لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں فریقوں کے درمیان امتیاز اور تفریق کی ہے ۔فرمایا :﴿لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ﴾ ” تم اپنے دین پر اور میں اپنے دین پر۔“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَىٰ شَاكِلَتِهِ ﴾ (بنی اسرائیل :۱۷؍۸۴) ” کہہ دیجئے : ہر شخص اپنے اپنے طریقے کے مطابق عمل کرتا ہے۔“ فرمایا: ﴿أَنتُم بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَأَنَا بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ﴾( یونس: ۱۰؍۴۱) ” جو کچھ میں کرتا ہوں تم اس سے بری ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو میں اس سے بری ہوں۔“