سورة الماعون - آیت 3

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَا یَحُضُّ﴾اور دوسروں کو ترغیب نہیں دیتا ﴿عَلٰی طَعَامِ الْمِسْکِیْنِ﴾ ” مسکین کو کھانے پر۔“ اور وہ خود تو بالاولی مسکین کو کھانا نہیں کھلاتا۔