سورة الهمزة - آیت 4

كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ حطمہ میں پھینکا جائے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿کَلَّا لَیُنْبَذَنَّ﴾ یعن اسے ضرور پھینکا جائے گا ﴿فِی الْحُطَمَۃِ۔ وَمَآ اَدْرٰیکَ مَا الْحُطَمَۃُ﴾ ” حطمہ میں اور آپ کیا سمجھے کہ حطمہ کیا ہے؟ “ یہ اس کی تعظیم اور اس کی ہولناکی کا بیان ہے ،پھر اپنے اس ارشاد سے اس کی تفسیر فرمائی ﴿نار الله الموقدة﴾ ” وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے ۔“ جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہوں گے۔