سورة العاديات - آیت 8

وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

(وَاِنَّہٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌ) اور بلاشبہ انسان مال کی محبت میں بہت سخت ہے۔ یعنی مال سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے اور مال کی محبت ہی اس کے لیے حقوق واجبہ کو ترک کرنے کی موجب بنی اور یوں اس نے اپنی شہوت نفس کو اپنے رب کی رضا پر ترجیح دی۔ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ اس نے اپنی نظر کو صرف اسی دنیا پر مرکوز رکھا اور آخرت سے غافل رہا اس لیے اللہ تعالیٰ نے یوم وعید کا خوف دلاتے ہوئے فرمایا (اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِ) جب اللہ تعالیٰ قبروں میں سے مردوں کو ان کے حشر ونشر کے لیے نکالے گا۔