سورة البينة - آیت 2

رَسُولٌ مِّنَ اللَّهِ يَتْلُو صُحُفًا مُّطَهَّرَةً

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاکیزہ صحیفے پڑھ کر سنائے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰہِ﴾” اللہ کے رسول۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کو مبعوث کیا جو لوگوں کو حق کی طرف دعوت دیتا ہے، اس پر کتاب اتاری جس کی وہ تلاوت کرتا ہے تاکہ لوگوں کو دانائی سکھائے، ان کو پاک کرے اور ان کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لائے ، اس لیے فرمایا : ﴿یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَہَّرَۃً﴾ ” وہ (رسول )پاک اوراق پڑھتا ہے۔ “ یعنی وہ شیطان کے قریب ہونے سے محفوظ ہیں، اسے صرف پاک فرشتے ہی چھوتے ہیں ؛کیونکہ یہ بلند ترین کلام ہے۔