سورة العلق - آیت 11
أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آپ کا کیا خیال ہے اگر وہ راہ راست پر ہوتا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ اس متکبر اور سرکش سے فرماتا ہے : ﴿اَرَءَیْتَ ﴾ بندہ جب نماز پڑھے، اس کو نماز پڑھنے سے روکنے والے ! مجھے بتا ۔ ﴿ اِنْ کَانَ﴾ بھلا نماز پڑھنے والابندہ﴿ عَلَی الْہُدٰٓی ﴾اگر حق کا علم رکھنے والا اور اس پر عمل کرنے والا ہو۔