سورة البلد - آیت 16
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یاخاک نشین مسکین کو کھانا کھلاناہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَوْ مِسْکِیْنًا ذَا مَتْرَبَۃٍ﴾ ” یا مسکین خاکسار کو۔“ یعنی جو سخت حاجت اور ضرورت کی بنا پر مٹی سے چمٹ کر رہ گیا ہے۔