سورة الفجر - آیت 20
وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور مال کے ساتھ بہت زیادہ محبت کرتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّتُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا﴾ یعنی تم مال سے سخت محبت کرتے ہو اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے مانند ہے: ﴿بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ﴾( الاعلیٰ: 87؍16،17) ” بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو، حالانکہ آخرت کی زندگی بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے۔“ اور اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے مانند ہے : ﴿كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ﴾ (القیامة:75؍20،21)” ہرگز نہیں بلکہ تم دنیا سے محبت کرتے ہو اور آخرت کو ترک کیے دیتے ہو۔“