سورة الفجر - آیت 9

وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادیوں اور پہاڑوں کو تراش کر اپنے گھر بنا رکھے تھے

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

(وَثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ) اور ثمود کے ساتھ کیا کیا جو وادی میں پتھر تراشتے تھے۔ یعنی وادی القری میں انہوں نے اپنی قوت اور طاقت سے چٹانوں کو تراشا اور وہاں گھر بنائے۔