سورة الغاشية - آیت 10
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
عالی مقام جنت میں ہوں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور یہ سب کچھ ﴿فِیْ جَنَّۃٍ﴾ ایسی جنت میں ملے گا جس میں نعمتوں کی تمام انواع جمع ہیں ﴿عَالِیَۃٍ﴾ جو اپنے محل ومنازل میں بہت بلند ہے۔ پس اس محل ومقام اعلی ٰعلیین میں ہے، اس کی منازل بہت بلند مسکن ہیں، اس میں بالاخانے ہیں اور بالاخانوں پر بنائے گئے بالاخانے ہیں ، جہاں سے وہ اکرام وتکریم کی نعمتوں کا نظارہ کرسکیں گے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے تیار کی ہیں۔ ﴿قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ ﴾( الحاقۃ: 69؍23) ”جس کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے۔“ جس میں نہایت لذیذ میوے بکثرت ہوں گے، وہ بہت زیادہ اچھے اچھے پھل ہوں گے جن کا حصول بہت آسان ہوگا ،جس حال میں بھی وہ ہوں گے وہ ان پھلوں کو حاصل کرسکیں گے ، انہیں کسی درخت پر چڑھنے کی حاجت ہوگی نہ کوئی ایسا پھل ہوگا جس کا حصول ان کے لیے دشوار ہوگا۔