سورة الغاشية - آیت 5
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
انہیں پینے کے لیے کھولتے ہوئے چشمے کا پانی دیا جائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿تُسْقٰی مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَۃٍ﴾ ” ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایاجائے گا۔“ یعنی انتہائی گرم۔ ﴿وَإِن يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ ﴾( الکھف :18؍29) ” اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ایسے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کے مانند ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا۔ “ پس یہ ہوگا ان کا مشروب۔