سورة الأعلى - آیت 18

إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہی بات پہلے صحیفوں میں بھی کہی گئی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّ ہٰذَا﴾ ” بے شک یہ۔ “ یعنی وہ اوامر حسنہ اور اخبار مستحسنہ جو اس سورہ مبارکہ میں تمہارے سامنے ذکر کیے گئے ﴿ لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰی صُحُفِ اِبْرٰہِیْمَ وَمُوْسٰی﴾ ” پہلے صحیفوں میں ہیں۔ یعنی ابراہیم اور موسیٰ علیہ السلام کے صحیفوں میں۔“ جو دونوں محمد مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام انبیا ومرسلین میں سب سے زیادہ شرف کے حامل رسول ہیں۔ پس یہ اوامر ہر شریعت میں موجود ہیں ، کیونکہ یہ دنیا اور آخرت کے مصالح کی طرف لوٹتے ہیں اور ہر زمان ومکان میں ان مصالح کی حاجت ہے۔