سورة الأعلى - آیت 8

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم آپ کو آسانی کی سہولت دیتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنُیَسِّرُکَ لِلْیُسْرٰی﴾ یہ ایک اور خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو آپکے تمام امور میں آسانی مہیا فرمائے گا اور آپ کے دین اور شریعت کو آسان بنائے گا۔