سورة البروج - آیت 17

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے ان افعال کا ذکر فرمایا جو اس چیز کی صداقت پر دلالت کرتے ہیں جسے انبیا ء ومرسلین لے کر آئے ہیں ۔فرمایا : ﴿ہَلْ اَتٰیکَ حَدِیْثُ الْجُــنُوْدِ۔ فِرْعَوْنَ وَثَمُــوْدَ﴾ ” کیا آپ کو لشکروں کا حال معلوم نہیں ہوا ہے ۔ فرعون اور ثمود کا؟“ انہوں نے رسولوں کو کیسے جھٹلایا؟ پس اللہ تعالیٰ نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔