سورة البروج - آیت 2

وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس دن کی جس کا وعدہ دیا گیا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِ﴾ ” اور وعدے کے دن کی۔“ یہ قیامت کا دن ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مخلوق کے ساتھ وعدہ کررکھا ہے کہ وہ اس دن انہیں اکٹھا کرے گا چنانچہ ان کے اول وآخر اور دور ونزدیک کے تمام لوگوں کو اکٹھا کرے گا، اس دن کا بدلنا ممکن ہے نہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کی خلاف ورزی ہی کرتا ہے۔