سورة البروج - آیت 1
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
قسم ہے مضبوط برجوں والے آسمان کی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ﴾ ” برجوں والے آسمان کی قسم۔“ یعنی جو منازل والا ہے اور جو سورج، چاند اور ان کواکب کی منازل پر مشتمل ہے جو اپنے چلنے میں کامل ترین ترتیب اور ایسے نظام میں منسلک ہیں جو اللہ تعالیٰ کے کمال قدرت و رحمت اور وسعت علم پردلالت کرتا ہے۔