سورة الانشقاق - آیت 21
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جب قرآن ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بایں ہمہ بہت سے لوگ ایمان نہیں لاتے ﴿وَاِذَا قُرِیَٔ عَلَیْہِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ﴾” اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔ “ یعنی قرآن کے سامنے سرنگوں ہوتے ہیں نہ اس کے اوامر ونواہی کی اطاعت کرتے ہیں۔