سورة الانشقاق - آیت 18

وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور چاند کی قسم جب وہ پورا ہوجاتا ہے

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

(وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ) اور چاند کی جب چاند ماہ کامل نور بن جانے پرنور سے لبریز ہوجائے اس وقت چاند خوبصورت ترین اور انتہائی منفعت بخش ہوتا ہے۔ جس پر قسم کھائی گئی ہے وہ اللہ کا یہ ارشاد ہے (لَتَرْکَبُنَّ) اے لوگو۔ تم گزرتے ہو۔ ( طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ) متعدد اور متباین اطوار واحوال میں سے ہے۔ یعنی نطفے سے جمے ہوئے خون کی حالت تک اور بوٹی سے روح پھونکے جانے تک پھر بچہ ہوتا ہے بچے سے لڑکا اور پھر ممیز لڑکا بن جاتا ہے پھر اس پر تکلیف اور امر ونہی کا قلم جاری ہوتا ہے پھر وہ مرجاتا ہے پھر اسے اس کے اعمال کی جزاوسزا دی جائے گی بندے پر گزرنے والے یہ مختلف مراحل، دلالت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی معبود ہے وہ اکیلا ہی اپنی حکمت و رحمت سے اپنے بندوں کی تدبیر کرتا ہے نیز یہ کہ بندہ محتاج اور عاجز اور غالب مہربان کے دست تدبیر کے تحت ہے۔