سورة الانشقاق - آیت 12
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل کیا جائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّیَصْلٰی سَعِیْرًا﴾ ” اور دوزخ میں داخل ہوگا۔ “یعنی جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ اسے ہر جانب سے گھیر لے گی اور اس کے عذاب پر اسے الٹ پلٹ کرے گی اور اس کا سبب یہ ہے کہ وہ دنیا میں ﴿ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ﴾ ” اپنے گھروالوں میں مسرور رہتا تھا ۔“ اس کے دل میں حیات بعدالممات کا کبھی خیال بھی نہیں آیا تھا ۔ اس نے برائی کا اکتساب کیا اور اسے یقین نہ تھا کہ اسے اپنے رب کی طرف لوٹنا اور اس کے سامنے کھڑے ہونا ہے۔