سورة المطففين - آیت 36

هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کفار کو ان کی حرکتوں کا صلہ مل گیا جو حرکتیں وہ کیا کرتے تھے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ہَلْ ثُوِّبَ الْکُفَّارُ مَا کَانُوْا یَفْعَلُوْنَ﴾ کیا ان کو ان کے عمل کی جنس میں جزا دی جائے گی؟ جس طرح انہوں نے دنیا کے اندر مومنوں کی ہنسی اڑائی ، ان پر گمراہی کا بہتان لگایا ، آخرت میں جب مومن ان کو عذاب میں جو ان کی گمراہی اور ضلالت کی سزا ہے ، مبتلا دیکھیں گے تو وہ بھی ان کی ہنسی اڑائیں گے ۔ ہاں اللہ تعالیٰ کے عدل اور اس کی حکمت کی بنا پر، کفار کو اپنے افعال کا پورا بدلہ مل گیا ۔ اللہ تعالیٰ علم والا اور حکمت والا ہے۔