سورة المطففين - آیت 25

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان کو نفیس ترین مہر شدہ شراب پلائی جائے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ﴾ یہ رحیق تمام شرابوں میں سب سے عمدہ اور سب سے لذیذ شراب ہے جو انہیں پلائی جائے گی ﴿مَّخْتُوْمٍ﴾ یہ خالص شراب سر بمہر ہوگی۔