سورة المطففين - آیت 24
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
آپ ان کے چہروں پر تازگی اور نعمت کے آثار دیکھیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿تَعْرِفُ ﴾اسے دیکھنے والے تو پہچان لے گا ﴿ فِیْ وُجُوْہِہِمْ نَضْرَۃَ النَّعِیْمِ﴾ ” ان کے چہروں پر نعمت کی خوبصورتی۔“ اس کی تروتازگی اور اس کی رونق ، کیونکہ لذتوں ، مسرتوں اور فرحتوں کا پے درپے حاصل ہونا ، چہرے کو نور، خوبصورتی اور خوشی عطا کرتا ہے۔