سورة عبس - آیت 26

ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر زمین کو پھاڑا

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

(ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا) پھر نباتات اگانے کے لیے زمین کو پھاڑا (فانبتنا فیھا) اس میں ہمنے مختلف اصناف اگائیں، یعنی انواع واقسام کے لذیذ کھانے اور مزیدار غذائیں اور (حبا) دانے۔ یہ مختلف قسم کے دانوں کی تمام اصناف کو شامل ہے۔ (وعنبا قضبا) اور انگور اور ترکاری۔ (وزیتونا ونخلا) اور زیتون اور کھجور۔ ان مذکورہ چار اجناس کو ان کے فوائد منافع کی کثرت کی بنا پر مختص کیا ہے۔