سورة عبس - آیت 12

فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس کا دل چاہے اسے قبول کرے

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

جب رشد و ہدایت واضح ہوگئی۔ (فَمَنْ شَاۗءَ ذَکَرَہٗ) تو جو چاہے اس کو یاد رکھے۔ یعنی اس پر عمل کرے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا (وقل الحق من ربکم فمن شآء فلیومن ومن شآء فلیکفر۔ الکھف ٢٩)۔ اور کہہ دیجئے حق تمہارے رب کی طرف سے ہے پس جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے انکار کردے۔