سورة النازعات - آیت 41

فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً اس کا مقام جنت ہو گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَاِنَّ الْجَنَّۃَ﴾” تو بے شک جنت“ جو ہر بھلائی، سرور اور نعمت پر مشتمل ہے ﴿ ھِیَ الْمَاْوٰی﴾ مذکورہ اوصاف کے حامل شخص کو ٹھکانا ہے۔