سورة النازعات - آیت 40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈر گیا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ﴾ یعنی جو اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑا ہونے اور عدل وانصاف پر مبنی اس کی جزا سے ڈر گیا اور اس ڈرنے اس کے دل کو متأثر کیا اور اپنے نفس کو ان خواہشات سے روک لیا جو اسے اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے روکتی ہیں اور اس کی خواہشات اس چیز کے تابع ہوگئیں جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں اور ان خواہشات کے خلاف جدوجہد کی جو بھلائی سے روکتی ہیں۔