سورة النازعات - آیت 38
وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاٰثَرَ الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا﴾ اور آخرت پر دنیا کی زندگی کو ترجیح دی اور دنیا ہی کے حظوظ وشہوات میں مستغرق رہا اور اسی کے لیے بھاگ دوڑ کی اور اس کا تمام تر وقت دنیا ہی کے لیے رہا اور اس نے آخرت اور اس کے لیے عمل کو فراموش کردیا۔