سورة النازعات - آیت 29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس سے دن نکالا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَغْطَشَ لَیْلَہَا﴾ یعنی اللہ تعالیٰ رات کو تاریک کرتا ہے تو یہ تاریکی آسمان کے تمام کناروں تک پھیل جاتی ہے اور روئے زمین کو تاریک کردیتی ہے ﴿وَاَخْرَجَ ضُحٰیہَا﴾ یعنی جب اللہ تعالیٰ سورج کو لے کر آتا ہے تو روئے زمین پر عظیم روشنی ظاہر کرتا ہے تو لوگ اپنے دینی اور دنیاوی کاموں کے لیے پھیل جاتے ہیں۔