سورة النازعات - آیت 27

أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا تمہیں پیدا کرنا مشکل کام ہے یا آسمان کو پیدا کرنا مشکل ہے ؟ جسے اللہ نے بنایا

السعدی تفسیر - عبدالرحمن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک وتعالی، آخرت کو اور اجساد کے دوبارہ زندہ کرنے کو بعید سمجھنے والوں کے لیے واضح دلیل بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے۔ (ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَاۗءُ) اے انسانو ! کیا تمہیں بنانا زیادہ شدید ہے یا آسمان کا؟ جو بڑے بڑے اجرام، طاقت ور مخلوق اور انتہائی بلندیوں والا ہے۔ (بَنٰیہَا) اسے اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔