سورة النازعات - آیت 27

أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا تمہیں پیدا کرنا مشکل کام ہے یا آسمان کو پیدا کرنا مشکل ہے ؟ جسے اللہ نے بنایا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک وتعالی، آخرت کو اور اجساد کے دوبارہ زندہ کرنے کو بعید سمجھنے والوں کے لیے واضح دلیل بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے: ﴿ءَاَنْتُمْ ﴾ اے انسانو ! کیا تمہارا ﴿ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَاءُ﴾ ” بنانا زیادہ شدید ہے یا آسمان کا؟ “ جو بڑے بڑے اجرام، طاقت ور مخلوق اور انتہائی بلندیوں والا ہے ﴿بَنٰیہَا﴾ اسے اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔