سورة النازعات - آیت 25

فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخر کار ” اللہ“ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَاَخَذَہُ اللّٰہُ نَکَالَ الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی﴾ ” پس اللہ نے اس کو دنیا وآخرت کے عذاب میں پکڑ لیا۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کی سزا کو دنیا اور آخرت کے عذاب کے لیے دلیل، تنبیہ اور اس کو بیان کرنے والی بنایا۔