سورة النازعات - آیت 23

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور لوگوں کو جمع کر کے کہا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَحَشَرَ﴾ پس اس نے اپنے لشکروں کو جمع کیا ﴿ فَنَادَىٰ فَقَالَ ﴾ اور پکارا اور ان سے کہا : ﴿اَنَا رَبُّکُمُ الْاَعْلٰی﴾ ” میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں۔“ پس جب اس نے ان کو کمزور پایا تو انہوں نے اس کے سامنے سراطاعت خم کردیا اور اس کے باطل کا اقرار کرلیا۔