سورة النازعات - آیت 20
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
پھر موسیٰ نے اسے بڑی نشانی دکھائی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَاَرٰیہُ الْاٰیَۃَ الْکُبْرٰی﴾ ” پس اس نے اس کو بڑی نشانی دکھائی۔“ یعنی بڑی نشانی کی جنس اور یہ ان نشانیوں کے تعدد کے منافی نہیں ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ ﴾(الاعراف:7؍108؍107) ” موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو وہ یکایک صاف ایک اژدھا بن گیا اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ سب دیکھنے والوں کے لیے روشن چمکتا ہوا ہوگیا۔“